حکمران عوام کو تسلیاں نہ دیں ،ڈیلیوریاسرنڈرکریں ۔اشرف بھٹی

پاناما برانڈ سیاستدان ایوانوں کی بجائے زندانوں میں ہوں گے

لاہور/پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمران عوام کو طفل تسلیاں نہ دیں ،ڈیلیوریاسرنڈرکریں ۔انہیں عوام کے جذبات واحساسات سے کھیلنے کاکوئی حق نہیں پہنچتا۔یہ ملک سنوارنے نہیں بلکہ مزید پیسہ بٹورنے کیلئے مہلت مانگ رہے ہیں۔جو حکمران طبقہ ملک میں اندھیر نگری مچائے ہو ئے ہو وہ اندھیرے ختم نہیں کرسکتا ۔وزیراعظم میاں نوازشریف کاحکومت کی آئینی مدت ہونے سے پہلے توانائی بحران ختم ہونے کادعویٰ فراڈ کے سواکچھ بھی نہیں ہے ۔عوام تسلی رکھیں اگلی اسمبلیاں کافی مختلف ہوں گی ،موروثی سیاست کاجنازہ اٹھ جائے گا۔پاناما برانڈ سیاستدان ایوانوں کی بجائے زندانوں میں ہوں گے جبکہ پیپلزپارٹی عوام کوشریک اقتدارکرے گی۔وہ نادرآباد میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ لگتا ہے نواز حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوتے قومی معیشت کادھڑن تختہ ہوجائے گا۔ بیماراورزخمی پاکستانیوں کوسرکاری ہسپتال میں بیڈ نہیں ملتا ،پی آئی سی میں امراض قلب کے بعض ٹیسٹ کیلئے ڈیرھ دوسال بعد کی تاریخ دی جاتی ہے جبکہ شعبدہ باز حکمرانوں نے قوم کاپیسہ شاہراہوں پرجھونک دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران کی ترجیحات کسی دورمیں بھی درست نہیں رہیں ۔پاناما لیگ کواس کے بعدباری نہیں ملے گی ، 2018ء کے انتخابات میں ووٹرزکی نفرت کاسیلاب پاناما لیگ کواپنے ساتھ بہالے جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل اوراہل قیادت کافیصلہ ووٹ سے ہوگا اورووٹرز پیپلزپارٹی کی قیادت کودیکھ رہے ہیں۔اس بار الیکشن میں پاناما لیگ کاکوئی جھانسہ اورکوئی نعرہ کام نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیگ کی انتخابی مہم بیک فائرکرجائے گی ،میٹروبس اوراورنج ٹرین کابوجھ پاناما لیگ نہیں اٹھاسکتی اورنہ تخت لاہور کے شہزادے مضطرف ووٹرز کاسامنا کرسکتے ہیں۔

Azam Ali
Media Cell

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *