حکمران پاکستان کیلئے قربانی نہیں دے سکتے۔اشرف بھٹی

انہیں اپنااقتداربچانے کیلئے دوسروں کوقربان کرنے میں مزاآتا ہے

لاہو(رنامہ نگار.)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بڑی عیدگزرگئی مگربڑی قربانی ہوناابھی باقی ہے۔ عیدقربان کے بعدہونیوالی قربانی قبول نہیں ہوگی ۔پاکستان پرعنقریب عام پاکستانیوں کارا ج اوربلاول بھٹوزتداری کے سرپروزرات عظمی کاتاج ہوگا۔حکمران پاکستان کیلئے قربانی نہیں دے سکتے، انہیں اپنااقتداربچانے کیلئے دوسروں کوقربان کرنے میں بہت مزاآتا ہے ۔جوذوالفقار علی بھٹوشہید،بی بی بینظیر بھٹوشہید،میجر عزیز بھٹی ،میجر شبیرشریف،میجر طفیل اورجانبازراشدمنہاس کی طرح پاکستان کیلئے شہید ہوئے وہ امر ہوگئے اورجواقتدار کی بھوک مٹانے کیلئے تاریک راہوں پرگئے وہ تاریخ کے اوراق میں گمنام اور بے نام ونشاں ہوگئے ۔ قیام پاکستان کیلئے ہمارے باپ دادا کی قربانیاں دیں،آج پاکستان اپنے استحکام کیلئے ہم سے قربانی مانگ رہا ہے ۔وہ اپنے ڈیرے پرپارٹی کارکنوں کے اعزازمیں ایک پروقارعیدملن پارٹی سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ عام انتخابات اپنے وقت پرہوں یااس سے قبل ،اس بار پیپلزپارٹی میدان مارے گی اورجیالے اپنی جماعت کے ووٹ بنک کاپہرہ دیں گے۔عوام کااقتدارعوام کے پاس لوٹ آئے گااورپاکستان میں عوام کی مرضی ومنشاء کے مطابق فیصلے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی منتخب قیادت پاکستان کی داخلی وخارجی پالیسیاں مادروطن کے قومی مفادات کے مطابق بنائے گی ۔پیپلزپارٹی بیرونی مداخلت اور جارحیت برداشت نہیں کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سیاست کامحورپاکستان اوراس کے عوام ہیں ۔

Azam Ali
Media Cell

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *