عوام نے عیدپر قربانی دے دی ،اب حکمران دیں۔سرفرازنیازی

نظام کی تبدیلی کیلئے کپتان کاجمہوری سیاسی کردارفراموش نہیں کیا جاسکتا

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ اقتدار نہیں اقدار اورعزت بچانااہم ہے ۔حکمرانوں کی اشتہارات میں تصاویرچھتی ہیں جبکہ عمران خان کاچہرہ عوام کے قلوب پرنقش ہے۔عمران خان نے عوام کواپناگرویدہ بنانے کیلئے کبھی اشتہاری مہم کاسہارا نہیں لیا ۔پاکستان میں نظام کی تبدیلی کیلئے کپتان عمران خان کاجمہوری سیاسی کردارفراموش نہیں کیا جاسکتا۔ عوام نے عیدپرقربانی دے دی ،اب حکمرانوں کی باری ہے ۔جو زیادہ مال ہڑپ کرے گایقینااس سے پوچھ گچھ اوراس کی سزابھی زیادہ ہوگی ۔وہ ایک ٹائیگرز کے اعزازمیں ایک عیدملن پارٹی سے خطاب کررہے تھے ۔سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ نااہل حکمران دانستہ خودمتحدہ اپوزیشن کی راہ ہموارکررہے ہیں۔جس دن متحدہ اپوزیشن ایک کنٹینرپرسوارہوگئی اس دن احتساب کاسیلاب برسراقتدار پانامالیگ کواپنے ساتھ بہالے جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے ایک ساتھ میدان میں اترنے سے حکمرانوں کی بدحواسی مزید بڑھ جائے گی ۔تخت لاہور پربراجمان حکمرانوں کا خودکواحتساب سے مستثنیٰ سمجھناان کی خام خیالی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یقیناًقومی لٹیروں کااحتساب ہوگا مگرشروعات حکمران خاندان سے کی جائے گی ۔پاناما لیک حکمران لیگ کی سیاست کیلئے” کلنک کے ٹیکے ”کے متراد ف ہے ۔رائیونڈ کے رائل خاندان کا احتساب ہونے تک حکمرانوں کے گردگھیرا دن بدن تنگ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امیدہے عیدقربان کے بعد پیپلزپارٹی بھی شاہراہوں پرہوگی اور جعلی حکومت کی عمارت زمین بوس ہوجائے گی ۔ پی ٹی آئی شہرلاہورمیں تحریک کی کامیابی میں کلیدی کرداراداکرے گی ۔انہوں نے کہا کہ جس حکمران خاندان کے محلات کی کمزور اینٹیں نکل رہی ہوں وہ کسی کی اینٹ سے اینٹ نہیں بجاسکتے ۔سرکس کے شیر صرف تماشا کرسکتے ہیں ،جس حکومت کیخلاف لاہور اٹھ کھڑاہو اسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں بچاسکتی ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کی طاقت سے قومی لٹیروں کابے رحم احتساب کرے گی ۔

میڈیا سیل
pti1news@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *