عید کے ایام میں چھوٹی جبکہ بعدمیں بڑی قربانی ہوگی ۔اشرف بھٹی

جولوگ اپنی انا قربان نہیں کرتے وہ خودقربان ہوجاتے ہیں۔اجتماع سے خطاب

لاہور(نامہ نگار).پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عید کے ایام میں چھوٹی جبکہ بعدمیں بڑی قربانی ہوگی ۔جولوگ اپنی انا قربان نہیں کرتے وہ خودقربان ہوجاتے ہیں۔حکمرانوں نے اقدار کی بجائے اقتدار بچانے کوضروری سمجھا ۔حکمران جماعت کوقومی اداروں اورعمارتوں پرحملے کرنے کی پرانی عادت ہے ۔عدالت عظمیٰ کی عمارت پرحملے کے بعد حکمران جماعت کے کارکنان نے خیبرپختونخوااسمبلی پرحملے سے اپنے شرمناک ماضی کی یادتازہ کردی ۔حکمرانوں کے قول وفعل سے جمہوریت کوشدیدخطرہ ہے ۔وہ نادرآبادمیں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ پاکستان تصادم کی سیاست کامتحمل نہیں ہوسکتا ،تاہم حکومت اشتعال انگیزی والے اقدامات سے گریز کرے ۔کلہاڑی برداردستے بنانے سے حکمرانوں کے اپنے رستے دشوارہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے سیاستدان تندوتیز بیان بازی کرتے ہیں مگرحکمران صبر وتحمل کامظاہرہ کرتے ہیں مگربدقسمتی سے شریف برادران کے حواری اپنے ہاتھوں میں کلہاڑیاں اٹھاکر کیا پیغام دے رہے ہیں۔رمضان شوگرملز میں پراسرار آتشزدگی ایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے احتساب کی بات ہوتی ہے توکسی نے کسی ادارے میں پڑا ریکارڈ نذرآتش ہوجاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *