عمران خان کی جدوجہد ریاست بچا نے کیلئے ہے۔ جاویدچٹھہ

احتجاجی تحریک ناگزیر ہے ، کپتان کوعوام کی محرومیوں کاتماشادیکھناپسند نہیں

پاکستان تحریک انصاف نپولی اٹلی کے صدرجاویدچٹھہ نے کہا ہے کہ کپتان عمران خان کی انتھک جمہوری سیاسی جدوجہد ریاست بچانے کیلئے ہے۔حکمران اپنی سیاست اورسول آمریت بچانے کیلئے ایڑی چوٹی کازورلگارہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی تحریک ریاست اورمعیشت بچانے کیلئے ہے۔اگرلوٹ کھسوٹ کرنیوالے قومی مجرم آج انصاف اوراحتسا ب کے کٹہرے میں نہ آئے توپھرقیامت تک نہیں آئیں گے۔ملک میں بدامنی بدترین بدانتظامی اورانتقامی سیاست کاشاخسانہ ہے۔کرپشن کاکینسر ہومیوپیتھک کی دواسے نہیں صرف آپریشن سے ختم ہوگا۔وہ ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے ۔ جاویدچٹھہ نے مزید کہا کہ عوام جمہوریت نہیں موروثی سیاست سے بیزار ہیں اورکپتان عمران خان کی کال پرشاہراہوں پرآنے کیلئے بیقرار ہیں۔پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کوانڈراسٹیمیٹ کرنیوالے عنقریب اپنی عقل کاماتم کررہے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت سے نجات کیلئے احتجاجی تحریک ناگزیر ہے ،کپتان عمران خان دوسروں کی طرح پاکستانیوں کی محرومیوں کاتماشانہیں دیکھ سکتے ۔شریف برادران نے اپنے ہردوراقتدار محض اپنے بیرونی آقاؤں کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے میں قومی اقدارکاتقدس پامال جبکہ پاکستان کی قومی سیاست اورمعیشت کوبدحال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں کی طرح پاکستان کے اپنے وزیراعظم نے اپنے وطن اورہم وطنوں کو انتہاپسندی کاطعنہ جبکہ اعتدال پسندی کادرس دیا ۔پاکستانیوں سے بڑاکوئی اعتدال اورامن پسند نہیں،اگر دنیا نے انتہاپسند وں کودیکھنا ہے توجموں کشمیر میں بھارتی درندوں کودیکھے جوآزادی کے پروانوں کی موت کاپروانہ جاری کررہے ہیں۔بھارتی بربریت بدترین انتہاپسندی ہے ،مودی سرکار عالمی امن کیلئے حقیقی خطرہ ہے۔

pti1news@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *