گڈگورننس کی چابی ہماری قیادت کے پاس ہے۔اشرف بھٹی

پاناما ملزمان اپنی مرضی سے کسی کو اپنے احتساب کیلئے محتسب مقرر نہیں کرسکتا

لاہور.(نامہ نگار)..پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عوام نے بدعنوانی کابھوت بوتل میں بندکرنے کافیصلہ کرلیا ،چاروں صوبوں سے پاناما فیم فیملی کے احتساب کے حق میں صدائیں سنائی دے رہی ہیں ۔میاں نوازشریف پس وپیش کرنے کی بجائے خودکواحتساب کیلئے پیش کردیں ۔جوخودملزم ہووہ کس طرح اپنی مرضی ومنشاء سے کسی کو اپنے احتساب کیلئے محتسب یامنصف مقررکرسکتا ہے۔ میاں نوازشریف کے فیصلے بدنیتی کے آئینہ دارہوتے ہیں ، پیپلزپارٹی کے ہوتے ہوئے بدعنوان حکمرانوں کومحفوظ راستہ نہیں ملے گا۔اب جاتی امراء سے ہرراستہ احتساب اورانصاف کے کٹہرے کی طرف جاتا ہے۔ عید کے بعدمتحدہ اپوزیشن کے قیام کاامکان روشن ہے ۔وہ پیپلزپارٹی کے نمائندہ کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔ محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ پاکستان میں گڈگورننس کی چابی صرف ہمار ی قیادت آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو زرداری کے پاس ہے۔ آصف علی زرداری اوربلاول بھٹوزرداری نے اپنے تاریخی اورتعمیری سیاسی کردارسے پاکستانیوں اوربالخصوص نوجوانوں کوبیدارکردیا ہے لہٰذاء ملک میں عوام کی حکومت ضرورآئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان شروع سے اپنے نجی صنعتی اداروں کی مضبوطی پرکام کررہے ہیں،ان سے نجات کیلئے عوام میں سیاسی بیداری کی لہر ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران خاندان کوصرف اپنے نجی کاروبار سے سروکار ہے،مگرافسوس حکمرانوں اوران کے بچوں نے پاکستان کوسرمایہ کاری کے قابل نہیں سمجھا۔ پیپلزپارٹی اقتدارمیں آکر پاناما لیگ سے زیادہ ڈیلیور کرے گی۔انہوں نے کہا کہ تخت لاہورپربراجمان حکمران خاندان پچھلی چاردہائیوں سے اپنا سیاسی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے سرکاری پیسہ سمیٹ رہا ہے ۔حکمرانوں کی نیت صاف نہیں اسلئے ہرمحاذ پرناکام رہے ہیں ۔حکمران خاندان کے بیانات میں تضادات نے ان کے ہرایک جھوٹ کو بے نقاب کردیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *