پانی کی تقسیم کا تنازع، مشترکہ مفادات کونسل کی قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد: (وائس نیوز گروپ آف میڈیا) صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم کے معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کی قائم کردہ کمیٹی کا دوسرا دو روزہ اجلاس کل طلب کر لیا گیا، شفاف مانیٹرنگ سسٹم کے نفاذ پر غور کیا جائے گا۔اٹارنی جنرل کے زیر صدارت اجلاس میں چاروں چیف سیکرٹریز بھی شریک ہوں گے۔ پانی کی تقسیم کے حوالے سے صوبوں کے تحفظات سنے جائیں گے، پانی کی بہتر تقسیم کیلئے جامع اور شفاف مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب پر غور کیا جائےگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *