ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ میں پولیس خدمت کاﺅنٹر کا افتتاح

لیہ ( معین الدین سے)ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ میں پولیس خدمت کاﺅنٹر کا افتتاح ،عوامی سہولیات کے پیش نظر پنجا ب بھر کے ہسپتالوں میں پولیس خدمت کاﺅنٹرز کا قیام آئی جی پنجاب کا ایک بہترین پروجیکٹ ہے مقصد عوام کے مسائل حل کرنا ہے ،پولیس خدمت مرکز کی افتتاحی تقریب ،ڈی پی او لیہ رانا طاہر رحمان، اے سی لیہ، ایم ایس ڈی ایچ کیو لیہ ،ڈی ایس پی صدر و یگر کی شرکت ۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ میں پولیس خدمت کاﺅنٹر کی افتتاح تقریب کا انعقاد کیا گیا ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ رانا طاہر رحمان نے خدمت کاﺅنٹر کا افتتاح اپنے دست مبارک سے ربن کا ٹ کر کیا ،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کاشف نواز ایم ایس ڈی ایچ کیو عتیق الرحمن،ڈی ایس پی صدر طاہر گیلانی ،ایس ایچ او سٹی عارف گجر، انچارج خدمت کاﺅنٹر صائمہ بتول، ترجمان لیہ پولیس ، و دیگر ڈی پی او لیہ کے ہمراہ تھے ،ڈی پی او، اے سی،ایم ایس و دیگر نے خدمت کاﺅنٹر کا وزٹ کیا اور تعینات عملہ سے کام کے طریقہ کار بارے بریفنگ لی ،ڈی پی او لیہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی کو سہولیات کی فراہمی کے لئے پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں پولیس خدمت کاﺅنٹر کا قیام آئی جی پنجاب کا ایک بہترین پروجیکٹ ہے جہاں پر پولیس کیس میں مضروب اشخاص کو اب تھانہ کی بجائے ہسپتال پولیس کاﺅنٹر سے طبی امداد کےلئے ڈاکٹ جاری کیا جائے گا جبکہ خواتین کی امداد اور رہنمائی کے لئے لیڈیز پولیس بھی تعینات کی گئی ہیں ،اس کے علاوہ ایم ایل سی سمیت دیگر سہولیات بھی عوام کو فراہم کی جائیں گی ، اس اقدام سے عوام کے مسائل حل ہو ں گے ، تقریب میں موجود شہریوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *