گورنمنٹ بوائز کالج کے گراﺅنڈ میں والی بال میچ کا انعقاد ،ڈی پی او لیہ رانا طاہر رحمان کی بطور مہمان خصوصی شرکت

لیہ(رپورٹ معین الدین سے )گورنمنٹ بوائز کالج کے گراﺅنڈ میں والی بال میچ کا انعقاد ،ڈی پی او لیہ رانا طاہر رحمان کی بطور مہمان خصوصی شرکت ،کھیل تفریح کا ایسا منفرد ذریعہ ہیں جو کہ نہ صرف ڈسپلن کو معاشرے میں پروان چڑھاتا ہے بلکہ احترام قانون بھی سکھاتا ہے ،ڈی پی او لیہ ۔
تفصیلا ت کے مطابق گورنمنٹ بوائز کالج کے گراﺅنڈ میں والی بال میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر لیہ رانا طاہر رحمان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،کالج گراﺅنڈ پہنچنے پر ممبر صوبائی اسمبلی لالہ طاہر رندھاوا،صدر ڈسٹرکٹ بار کونسل سید غضنفر عباس و دیگر نے والہانہ استقبال کیااور ہار پہنائے گئے ،اس کے بعد ڈی پی او لیہ سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا باری باری تعارف کروایا گیا ،ڈی پی او لیہ نے ایم پی اے طاہر رندھاوا اورغضنفر عباس کے ہمراہ کھلاڑیوں سے خوش دلی کے ساتھ مصافحہ کیا ،ڈی پی او لیہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیل ایک صحت مند سرگرمی ہے جو تفریح کے ساتھ ساتھ نہ صرف ڈسپلن کو معاشرے میں پروان چڑھاتا ہے بلکہ احترام قانون بھی سکھاتا ہے ،کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ فروغ سے نوجوانوں کو معاشرتی برائیوں کے طرف راغب ہونے سے روکا جا سکتا ہے ،والی بال میچ دیکھنے کےلئے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی ،اس ،موقع پر لیہ پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *