کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب، سشما سوراج کی شرکت سے معذرت

نئی دہلی: (وائس نیوز گروپ آف میڈیا ) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ میں 28 نومبر کو منعقد ہونے والی کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت پر شکر گزار ہوں۔سشما سوراج نے کہا کہ امید ہے پاکستان راہداری کی تعمیر تیز رفتاری سے کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *