مقبوضہ کشمیر میں بربریت: بھارتی فوج نے مزید 5 نوجوان شہید کر دیئے

سری نگر: (وائس نیوز گروپ آف میڈیا ) مودی حکومت کی انسانی خون کی پیاس بجھنے میں نہیں آ رہی، مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کے دوران بھارتی فوج نے مزید 5 نوجوان شہید کر دیئے۔ نہتے نوجوانوں کو بزدل بھارتی اہلکاروں نے تلاشی کے دوران سیدھی فائرنگ کر کے شہید کیا۔
کشمیری میڈیا کے مطابق ضلع شوپیاں کے علاقے بٹہ گنڈ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے تلاشی کے بہانے نوجواںوں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر ہاتھ پاوں باندھ کر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس میں 5 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔شہادتوں کے خلاف احتجاج شروع ہوا تو بھارتی فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ کے ساتھ فائرنگ بھی کی جس سے کئی کشمیری زخمی ہوگئے۔ قابض انتظامیہ نے بھارتی فوج کے مظالم کے دوران احتجاج پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر شوپیاں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کئے رکھی۔یاد رہے بھارتی فوج نے ضلع نیو اسلام آباد میں بھی سرچ آپریشن کے نام پر 6 کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔انہوں نے لکھا کہ میں مصروفیت کی وجہ سے مقررہ تاریخ کو کرتارپور کا سفر نہیں کر سکتی، بھارتی حکومت کی نمائندگی وزیر خوراک ہرسمرت کوربیدل اور وزیر مملکت ایچ ایس پوری کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *