بھلوال: تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری، 2 افراد جاں بحق

بھلوال: (وائس نیوز گروپ آف میڈیا ) بھلوال کے قریب تیزرفتار کار نہر میں جاگرنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ کار سوار افراد شاہ پور سے بھیری جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہوگئی، اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو نہر سے نکالا۔
ذرائع کے مطابق حادثہ تیزر فتاری کے باعث پیش آیا۔ کار سوار افراد شاہ پور سے بھیری کیلئے عازم سفر تھے کہ بھلوال نہر کا پل کراس کرتے ہوئےڈرائیور کی غفلت کے باعث کارنہر میں جا گری ۔ گاوں کے مکینوں نے ریسکیو کو اطلاع دی مگر کافی دیر انتظار کے باوجود اہلکارنہ پہنچے جس پر اپنی مدد آپ کے تحت اہل علاقہ نے دونوں لاشوں کو نہر سے نکالا اور ورثا کو اطلاع دی۔ جاں بحق ہونے والوں کے نام محمد رضااور عمران بتائے گئے ہیں۔اہل علاقہ کے مطابق ریسکیو سروس کو اطلاع دینے کے باوجود اہلکار کافی دیر تک نہ پہنچ سکے جس پرشدید سردی میں اہل دیہہ نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کونہر سے نکالا۔ ورثا اور مقامی لوگوں نے ریسکیو کی غفلت پر شدید احتجاج کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *