پاکستان کیلئے چین کی ترقی متاثر کن ہے: وزیر اعظم عمران خان

بیجنگ: (وائس نیوز گروپ آف میڈیا) وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، جس میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے صدر شی جن پنگ کا وژن اور لیڈرشپ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا پاکستان کیلئے چین کی ترقی متاثر کن ہے، جس طرح چین نے بدعنوانی اور غربت کا خاتمہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، پاکستان غربت اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے چین سے سیکھنا چاہتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے چین کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، وفاقی وزرا میں اسدعمر، شاہ محمود قریشی، خسروبختیار، شیخ رشید، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، سیکریٹری خارجہ اور پاکستانی سفیر شامل ہیں۔ وزیر خارجہ وانگ ژی سمیت چین کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے پرتپاک استقبال پر چین کے صدر سے اظہار تشکر کیا۔چینی صدر شی جن پنگ نے کہا دو طرفہ مضبوط تعلقات کو مزید فروغ مل رہا ہے، دونوں ممالک کی شراکت داری خطے کے مفاد میں ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات میں پاک چین تزویراتی شراکت داری کو مزید وسعت دینے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماوں نے خطے کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باہمی شرکت داری کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *