وزیراعظم کا دورہ چین کامیاب، جلد خوشخبری ملے گی: فواد چودھری

اسلام آباد: (وائس نیوز گروپ آف میڈیا) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے پاکستان کو بڑا اقٹصادی پیکج ملنے کا امکان ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بہت کامیاب رہی، چین کی جانب سے پاکستان کو بڑا اقتصادی پیکج ملنے کا امکان ہے، قوم کو جلد خوشخبری بڑی خوشخبری ملے گی۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ چین سے پاکستان کی اقتصادی مشکلات کم ہوں گی، عمران خان کا دورہ چین تاریخی اہمیت کا حامل ہے، وزیراعظم پاکستان کو اقتصادی مشکلات سے نکالنے کے لئے انتھک کوششیں کر رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *