میانوالی: نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ممتاز احمد دیو کی ڈی پی او آفس آمد، پولیس کے چاک و چوبند دستے کی سلامی۔

میانوالی( شیخ انوار) نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ممتاز احمد دیو نے میانوالی پہنچ کر بطور ڈی پی او چارج سنبھال لیا۔ ڈی پی او آفس آمد پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سعید اللہ خان اور ڈی ایس پی لیگل ذکاء اللہ جسرا نے اُن کا استقبال کیا۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے اُن کو سلامی دی۔ بعد ازاں ڈی پی او آفس میں تعینات برانچز ہیڈ سے فرداً فرداً ملاقات کی اور تمام برانچزہیڈ سے اُنکے کام کے بارے میں معلومات لیں۔ اس موقع پر اُنہوں نے کہا کہ میری ترجیحات میں عوام کے جان ومال کا تحفظ اُن کے جائز مسائل کافوری حل اور مظلوم کو انصاف کی فراہمی شامل ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ میرے آفس کے دروازے ہر عام و خاص کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔ عوام اپنے جائز مسائل کے حل کے لیے بلا جھجھک میرے پاس آسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈی پی او کا چارج سنبھالنے سے قبل بطور ایس پی پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا میں اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں۔ ترجمان میانوالی پولیس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *