سندھیلیانوالی اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل سید جمیل حیدر شاہ کے سندھیلیانوالی میں چھاپے

آصف الرحمان سے
سندھیلیانوالی اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل سید جمیل حیدر شاہ کے سندھیلیانوالی میں چھاپے
شیخ کریانہ مرچنٹ کو پانچ ہزار جرمانہ، چاول تو ہم نے مارکیٹ ریٹ سے چار روپے کم بیچا ہے، دوکاندار، اسسٹنٹ کمشنر کو سوال کرنا ناگوار لگا جرمانہ دس ہزار کر دیا دوکاندار سراپا احتجاج
تفصیلات کے مطابق: اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے سندھیلیانوالی میں چھاپے مار کر دوکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانے عائد کر دئیے
سندھیلیانوالی میں شیخ کریانہ مرچنٹ سے چاؤل خریدے گئے جو انہوں نے پرانا چاول 120 روپے کلو لگایا ، اسسٹنٹ کمشنر نے کہا آپ نے مارکیٹ ریٹ سے چار روپے کم ریٹ لگایا ہے آپ کو پانچ ہزار جرمانہ عائد کیا جاتا ہے
دوکاندار نے سوال کیا سر اس میں غلطی کیا ہے ہماری تھوک کی دوکان ہے اور ہم مارکیٹ ریٹ سے تھوڑا کم ریٹ پر فروخت کر رہیں ہیں، اسسٹنٹ کمشنر نے جرمانہ دس ہزار روپے کر دیا،اور کہا آپ نے ریٹ لسٹ پرانی لگائی ہوئی ہے، دوکاندار نے کہا ہمیں دو مہینے ہو گئے ہیں،انتظامیہ نے ریٹ لسٹ فراہم نہیں کی، جب سارے شہر میں کریانہ سٹوروں پر ریٹ لسٹ چیک کی گئی تو وہ اگست 2018 کی تھی
دوکانداروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل سندھیلیانوالی میں میریٹ پر کاروائی کریں ، جو میریٹ پر نہ ہوں جرمانے عائد کئے جائیں
آئندہ اگر انتظامیہ کی طرف سے زیادتی نما کاروائی کی گئی تو احتجاج کیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *