میانوالی ڈی پی اومیانوالی سیدکرارحسین کی تھانہ موچھ میں کھلی کچہری

نمائندہ میانوالی انوار الحق شیخ سے
میانوالی ڈی پی اومیانوالی سیدکرارحسین کی تھانہ موچھ میں کھلی کچہری ۔میانوالی میں اشتہاری بےلگام سائلین یتیم بچوں کےہمراہ کھلی کچہری میں روپڑے خداراہمارے قاتلوں کوگرفتارکیاجائے۔ڈی پی اومیانوالی کی خالی تسلیاں جلدگرفتارکرلینگے ۔
ڈی پی اومیانوالی سیدکرارحسین نےآج تھانہ موچھ میں کھلی کچہری لگائی ۔تلاوت کلام پاک سے کچہری کاآغازھوا۔کھلی کچہری میں پولیس سے متاثرہ سائلین نےشکایات کےانبارلگادیے ۔داٶدخیل کےمقتول وقاریونس جسکوبےدردی سے قتل کردیاتھاکےوالدنےپوری کھلی کچہری کورلادیاانکاکہناتھاکہ اشتہاری دندناتے پھررھےہیں ۔میرے بیٹے کےقاتل نےایک عورت بھی اغواکرکھی جس سے اسکی بیٹی بھی پیداھوئی ھے حیرت تویہ ھے کہ اشتہاری عورتوں کےساتھ ضلع میں موجودہیں انکےبچےبھی پیداھورہےہیں لیکن پولیس بےبس ھے جس پرڈی پی اونےکہاکہ پولیس انکوجلدگرفتارکرلیگی ۔سائلین کوصرف تسلیوں سے دادرسی کی گئی ۔کھلی کچہری میں چیرمین پی ٹی آئی یوسی موچھ نےپولیس کچہری کابائیکاٹ کیاتھاکہ پولیس ظلم کررھی ھے عوام پرناجائزپرچےدیے جارھے اورعلاقہ بھرمیں اشتہاری دندناتے پھرتےہیں لیکن پولیس ناکام ھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *