لیہ تحریک لبیک یارسول کے زیر اہتمام آسیہ مسیح کو سزا نہ دینے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

وائس نیوز گروپ آف میڈیا
http://www.voice-of-society.com
نمائندہ لیہ معین الدین سے
لیہ تحریک لبیک یارسول کے زیر اہتمام آسیہ مسیح کو سزا نہ دینے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جو چوک فوارہ سے شروع ہوکر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ پر اختتام پذیر ہوئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر مفتی غلام مرتضی مظہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ،پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا کے کسی بھی ملک میں آپﷺکی شان میں گستاخی کرنے والا زندہ نہیں رہے گا ،ہم آج کے احتجاج کی توسط سے حکومت وقت اور اعلیٰ عدلیہ کو بتانا چاہتے ہیں کہ اگر گستاخ رسول آسیہ مسیح کو پھانسی نہ دی گئی تو پورے پاکستان کے چھوٹے بڑے تمام مسلمان کسی بھی قربانی کیلئے تیار ہیں اس موقع پر سٹی صدر مفتی محمد بلال سعیدی،قاری عبدالطیف باروی،قاری ظفر باروی،رہنما تحریک لبیک پاکستان حاجی عظیم الحق ہانس،ناظم نشرواشاعت محمد آصف رضا عطاری و دیگر نے بھی خطاب کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *