شنگھائی اوپن ٹینس: جرمنی کے الیگزینڈر زاویئر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بیجنگ: (وائس نیوز گروپ آف میڈیا) شنگھائی اوپن ٹینس میں جرمنی کے الیگزینڈر زاویئر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر نے بھی اپنا میچ جیت لیا۔چین میں عالمی ٹینس سٹارز ان ایکشن، جرمنی کے الیگزینڈر زاویئر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے ایلکس کو ہرا دیا، پری کوارٹر فائنل میں الیگزینڈر زاویئر کی فتح کا سکور چھ، ایک اور چھ چار رہا۔دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر بھی کامیاب رہے انھوں نے روس کے ڈینیئل کو شکست دی۔ سوئس سٹار راجر فیڈرر نے فتح کے ساتھ پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *