اناڑی کھلاڑی کرتب دکھانے کے شوق میں منہ کے بل گر پڑا

لاہور: (وائس نیوز گروپ آف میڈیا) دشوار گزار راستوں پر سائیکل چلاتے ہوئے کرتب دکھانے کیلئے مہارت اور تجربہ ضروری ہوتا ہے ورنہ انجام کچھ ایسا بھی ہو سکتا ہے جو اس نوجوان کیساتھ ہوا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والے اس اناڑی کھلاڑی کو ہی دیکھ لیں جو اپنے دوستوں کیساتھ کیلیفورنیا کے نیشنل پارک میں اونچے نیچے دشوار گزار ٹریک پر سائیکل چلاتے ہوئے کرتب بازی کا مظاہرہ کر رہا تھا کہ پہاڑ ی راستے سے چھلانگ لگاتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکا اورسائیکل سمیت منہ کے بل زمین پر بری طرح گر پڑا۔اسلئے کرتب بازی کا شوق اپنی جگہ لیکن اس کام کیلئے مہارت ہونا لازمی ہے ورنہ انجام تو آپ دیکھ ہی چکے ہیں۔ اس نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آجکل وائرل ہورہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *