چوہدری غلام نبی مٹھو گجر چیئرمین بلدیہ نے محرم الحرام کے جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔بہترین انتظامات پر شہریوں نے چیئرمین بلدیہ کا شکریہ ادا کیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ (سید خلیل الرحمٰن شاہ چیف رپورٹر پنجاب وائس نیوز HD سے) محرم الحرام میں امن و امان کی فضا کو یقینی بنانے اور عوام کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ چوہدری غلام نبی مٹھو گجر نے سیاسی و سماجی شخصیت ممتاز قانون دان عامر چوہان ایڈووکیٹ کے ہمراہ جلوس کے روٹ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں امن کمیٹی کے ممبران,تاجر اور میڈیا کے ارکان مقامی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تاکہ محرم الحرام میں امن وامان کی صورت حال کو یقینی بنایا جا سکے۔مزید کہا کہ عوام شر پسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں اور ایسے عناصر کی اطلاع فوری طور پر مقامی انتظامیہ کو دیں۔تاکہ ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے انہوں نے کہا کہ دس محرم کے مرکزی جلوس کے تمام روٹس پر سرچ لائٹس اور صفائی ستھرائی کا اعلیٰ انتظام کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *