عوام کی بے لوث خدمت کے جذبے سے سرشار۔میڈم حمیرا مجید

میڈم حمیرا مجید ایڈمن آفیسر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ایسے افراد کی سفارش جس کا کوئی سفارشی نہیں فرائض کی ادائیگی میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتی۔

اللہ تعالیٰ نے ایسے انسان بھی پیدا کئے جو اپنے کردار,اپنے افکار میں صداقت رکھتے ہیں اور جو مایوسی میں امین بن کر مخلوق خدا کی خدمت میں خود کو پیش کر دیتے ہیں,شہریوں کی امیدیں بر آئیں اور مفت ادویات کے ساتھ ساتھ تمام تر سہولیات کی فراہمی یقینی ہوئی۔
یہ حقیقت ہے کہ گڈ گورننس پالیسی پر عملدرآمد کے لئے بہت کم آفیسران ذاتی طور پر درد رکھتے ہیں ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے حصے میں بھی ایک ایسی ہی ایڈمن آفیسر آئی ہیں جو عوام کے مسائل کو حل کرنا اپنا فرض منصبی سمجھتے ہوئے دن رات ایک کر دیتی ہیں۔

بلا شبہ اپنے فرائض منصبی کو خلوص نیت اور پوری ایمانداری سے سر انجام دینا ایک عظیم عبادت ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ ہمارے اسلاف اپنے اوپر عائد ذمہ داریوں کو نبھانے کے لئے رات کی تاریکیوں میں بھی گشت کیا کرتے تھے تاکہ ان کی جانب سے منسوب حقوق العباد میں کسی قسم کی کمی نہ رہ جائے۔اور بابائے قوم سمیت دیگر عظیم رہنماؤں نے بھی ملک و قوم کی خدمت کے لئے اپنا سکون ترک کر کے محنت و لگن سے دن رات کام کو ترجیح دی۔آج اس کے اس نفسا نفسی کے دور میں جہاں پر سرکاری ملازمین سے لے کر سیاست دانوں تک اکثریت اپنے فرائض کو سرانجام دینے میں سست روی اور غفلت کا شکار ہیں اور قومی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر اپنے ذاتی مفادات کو اولین ترجیح دئیے ہوئے ہیں۔جس کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں کرپشن,بدعنوانی اور طمع نفسانی کی تسکین کے لئے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنا عام ہو چکا ہے ایسی صورت میں اللہ تعالیٰ نے ایسے انسان بھی پیدا کئے ہیں۔جو اپنے کردار اپنے افکار اور اپنے اعمال میں صداقت رکھتے ہیں۔اور جو مایوس نا امید معاشرے میں بسنے والوں کے امین بن کر مخلوق خدا کی خدمات میں خود کو پیش کر دیتے ہیں ان افراد کو اللہ تعالیٰ نے حسن کردار اور ایمان کی دولت سے مالا مال کیا ہوتا ہے۔جن کے ذریعے خداوند کریم اپنی مخلوق کو انصاف فراہم کرتا ہے اسی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی کچھ ایسی ہی صورت حال جنم لے چکی تھی۔بالآخر اللہ تعالیٰ نے بے بس اور مجبور عوام کی سن لی۔اور حکومت پنجاب کی طرف سے حمیرا مجید کو بطور ایڈمن آفیسر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ تعیناتی عمل میں آئی۔جنہوں نے اپنا چارج سنبھالتے ہی پوری لگن,محنت,ایمانداری اور بھر پور جذبے کے ساتھ کام کا آغاز کیا۔اور چند مہینوں میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہریوں کی امیدیں بر آئیں ہسپتال میں تمام تر سہولیات کی فراہمی یقینی ہوئی۔ایڈمن حمیرا مجید کا کہنا ہے کہ بے شک ایمانداری,لگن سے کام کرنے والے افراد کی اللہ مدد کرتا ہے۔اور لوگوں کے دلوں میں ان کے لئے محبت پیدا کر دیتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *