ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کا شمار پنجاب کے اچھے ہسپتالوں میں ہوتا ہے۔حمیرا مجید

سید خلیل الرحمٰن شاہ سے

ہسپتال میں آنے والے عملہ یا سہولیات کی عدم فراہمی کی شکایت انکے دفتر پہنچائیں تاکہ ہٹ دھرمی سے کام لینے والے عملہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ایڈمن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ عملہ کو سختی سے ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور لواحقین کے ساتھ انتہائی نرم لہجے اور اچھے اخلاق سے پیش آئیں۔ان خیالات کا اظہار ایڈمن آفیسر ڈی ایچ کیو میڈم حمیرا مجید نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کا شمار پنجاب کے اچھے ہسپتالوں میں ہوتا ہے,جہاں یہ عوام کو سستی اور معیاری علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے عملہ کے رویے کی شکایت موصول ہونے پر انہوں نے تمام عملہ کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ انتہائی نرم لہجے اور اچھے اخلاق سے پیش آئیں شکایت کی صورت میں کسی قسم رعایت نہیں برتی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔تاہم اگر کوئی بھی عملہ کا فرد ادویات کی پرچی دے تو وہ ان کے دفتر میں براہ راست شکایت کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے دروازے عوام کے لئے ہروقت کھلے ہیں۔تاہم اپنے فرائض میں غفلت کے مرتکب عملہ کے افراد اپنا قبلہ درست کر لیں۔ایڈمن آفیسر نے میڈیا کے توسط سے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ہسپتال میں عملہ یا سہولیات کی عدم فراہمی کی شکایت ان کے دفتر پہنچائیں۔تاکہ ہٹ دھرمی سے کام لینے والے عملہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔مزید کہا کہ میرا اوڑھنا بچھونا عوام کی خدمت کے لئے ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *