میکسیکو میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، 85 مسافر زخمی

میکسیکو سٹی: (وائس نیوز گروپ آف میڈیا) میکسیکو کے شہر ڈورانگو میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، 85 مسافر زخمی ہو گئے تاہم کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔حکام کے مطابق طیارے میں 97 مسافر اور عملے کے 4 افراد سوار تھے، ایرو میکسیکو کا طیارہ گواڈالوپے کی وکٹوریا ایئرپورٹ سے میکسیکو سٹی کی جانب محو پرواز تھا اور پرواز کے پانچ منٹ بعد دس کلومیٹر دور جا کر گر گیا۔حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی جسے بجھا دیا گیا ہے۔ حادثے میں کسی مسافر کے جھلسنے کی اطلاع نہیں ہے، ریاست کے گورنر جوزے آئیسپورو نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ کوئی مسافر ہلاک نہیں ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *