عمران خان کی تقریب حلف برداری میں بھارتی کرکٹرز اور اداکار مدعو

لاہور: (وائس نیوز گروپ آف میڈیا) بھارتی میڈیا کے مطابق عمران خان کی بطور وزیر اعظم تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے سابق بھارتی کرکٹرز کپل دیو، سنیل گواسکر، نوجوت سنگھ سدھو اور بالی وڈ اداکار عامر خان کو مدعو کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے دعوت نامے بھجوانا شروع کر دیئے ہیں۔ تحریک انصاف نے معروف کھلاڑیوں اور اداکاروں کو دعوت نامہ بھجوایا ہے۔بھارتی میڈیا سابق ٹیسٹ کرکٹر سنیل گواسکر، کپل دیو اور سدھو کو دعوت دی گئی ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کو بھی دعوت دی گئی۔ بھارت کے کھلاڑیوں اور بالی ووڈ اداکار کو 11 اگست کو مدعو کیا گیا ہے۔ تاہم بھارتی وزیر اعظم کو بلانے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *