وزیر صحت کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کا اچانک دورہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ میں تعمیراتی کام کی سست روی پر برہم ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ (رپورٹ :سید خلیل الرحمٰن شاہ)۔صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نزیر نے ہمراہ سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان سوموار کی صبح تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ کا اچانک دورہ کیا خواجہ عمران نزیر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مختلف وارڈز ,فارمیسی ,آپریشن تھیٹر ,اور ایمرجنسی کا معائنہ کیا۔اور صفائی کی صورت حال کا جائزہ لیا وزیر صحت نے زیر علاج مریضوں سے ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جارہی سہولیات اور ادویات کی مفت فراہمی بارے دریافت کیا خواجہ عمران نزیر نے ہسپتال کی زیر تعمیر آوٹ ڈور کی عمارت اور دیگر حصوں میں تعمیر ومرمت کے کام کی رفتار کا جائزہ لیا انہوں نے اس موقع پر کام کی رفتار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انفراسٹرکچرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی IDAP کے حکام کو تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی انہوں نے مریضوں کی سہولت کے لئے او پی ڈی کا کام مکمل ہونے تک شعبہ آؤٹ ڈور ہسپتال کے کسی دوسرے حصے میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ۔بعدازاں وزیر صحت خواجہ عمران نزیر ہمراہ سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ آئے اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظام کا جائزہ لیا خواجہ عمران نزیر نے دونوں ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی۔صفائی اور ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو شاباش دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *