لدھیوالہ وڑائچ کے علاقہ کوٹ اسحاق میں موجود واٹر فلٹر پلانٹ پر تعینات آپریٹر شازب کی اہل علاقہ کو گالیاں اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں

لدھیوالہ وڑائچ (چاند مبارک علی سے)اسحاق کوٹ میں موجود واٹر فلٹر پلانٹ کے آپریٹر شازب کی اہل علاقہ کو گالیاں اور جان سے ماردینے کی دھمکیاں تفصیلات کے مطابق چند روز قبل اہل علاقہ نے سروے میں میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ واٹر پلانٹ پندرہ روز سے بند پڑا ہے جبکہ اہل علاقہ کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں آپریٹر اپنی ڈیوٹی پر نہیں آتے جبکہ ان آپریٹروں شازب وغیرہ نے سول بندے 1000سے 1500 روپے ماہوار پر رکھے ہوئے ہیں وہ اپنی من مرضی سے موٹر چلاتے ہیں اور مرضی سے بند کرتے ہیں حبکہ آپریٹرز کے موجود نہ ہونے کی وجہ سے کئی بار موٹر جل گئی ہے اور کئی کئی روز گزر جانے کے بعد موٹر کو ٹھیک کیا جاتا ہے یہ تفصیلات اہل علاقہ نے میڈیا نمائندوں کو دی تو اس کی خبر لگنے کے بعد جب آپریٹر شازب ڈیوٹی پر آیا تو اہل علاقہ کو گالیاں دینا شروع کردی اور کہتا رہا میرا کوئی آفیسر کچھ نہیں بگاڑ سکتا جس نے جو کرنا ہے کرلو میں خود ایک بہت بڑے آفیسر کا بیٹا ہوں لہذا آپ محلہ دار میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اہل علاقہ نے آپریٹر شازب کیخلاف ڈی سی او گوجرانوالہ سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *