ایم ایس ڈاکٹر نیاز احمد اور ایڈمن حمیرا مجید نے اپنی کاوشوں اور صلاحیتوں سے قلیل مدت میں علیل ہسپتال کی حالت کو جمیل بنا دیا عامر چوہان۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ :چئیرمین رکشہ یونین,پاور لومز,ریڑھی چھابڑی فروشاں,شوز میکرز مالکان اور پروفیشنل لائرز گروپ کے سیکرٹری اور تحریک انصاف کے رہنما ممتاز قانون دان سماجی وسیاسی شخصیت عامر چوہان ایڈووکیٹ نے اپنی تمام یونین کے رہنماؤں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کا وزٹ کیا اور ایم ایس ڈاکٹر نیاز احمد وہسپتال انتظامیہ سے ملاقات کی۔رکشہ ڈرائیورز ,پاور لومز ورکرز ,ریڑھی چھابڑی فروشاں,شوز میکرز اور وکلاء کے علاج معالجہ کی بابت در پیش معاملات کے لئے بات چیت کی ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال نے یقین دہانی کروائی کہ عوامی خدمت اور علاج کو عبادت سمجھ کر سر انجام دے رہیں ہیں۔ہسپتال کو خوبصورت ترین بنانے کا اور عوام کو ہر طرح کی علاج کی سہولیات فراہم کرنے کا عزم کر رکھا ہے عامر چوہان ایڈووکیٹ کے ہمراہ تمام یونینز کے عہدیداران نے ہسپتال میں ڈائسیلز یونٹ,سی سی یو,ایمرجنسی ,چلڈرن وارڈ,لیبارٹری,ایکسرے سنٹر اور ڈسپنسری وغیرہ کا وزٹ کیا اور انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نیاز احمد اور ایڈمن حمیرا مجید نے اپنی کاوشوں اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قلیل مدت میں علیل ہسپتال کو جمیل بنا دیا ہے ۔ڈاکٹر نیاز احمد اور ایڈمن حمیرا مجید کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔ڈاکٹر نیاز احمد اور ایڈمن حمیرا مجید اپنی ڈیوٹی عبادت سمجھ کر انجام دے رہے ہیں۔اور عامر چوہان کا مزید کہنا ہے عوام کو کہ عوام پرائیویٹ کلینک عطائی ڈاکٹروں جو کہ انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں نہ جائیں ہسپتال میں ڈائلسیز زچہ بچہ وارڈ میں تمام سہولیات اور مفت ادویات و علاج معالجہ کیا جاتا ہے۔مزید کہنا تھا کو علاج سابقہ دور سے بہترین ہے اور عوام مکمل طور پر ہسپتال انتظامیہ کے کام پر مطمئن ہے اور مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹر نیاز احمد کی کاوشیں قابل فخر ہیں عامر چوہان کے ہمراہ تمام یونینز کے عہدیداران نے ایم ایس ڈاکٹر نیاز احمد اور ہسپتال انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *