امریکا میں مسافر طیارے کا انجن پھٹنے سے ایک مسافر ہلاک ، 7 زخمی

نیو یارک (وائس نیوز ) امریکا میں ایک مسافر طیارے کا انجن پھٹنے کے باعث ایک مسافر ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔ طیارے کا انجن نیویارک سے ڈلاس جانے والی پرواز کا پھٹا ہے جس میں 143 مسافر اور عملے کے 5 ارکان سوار تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ایئر لائن ساؤتھ ویسٹ ایئر لائن کی فلائٹ 1380نیو یارک سے ڈلاس جارہی تھی کہ دوران پرواز اس کا انجن پھٹ گیا جس کے باعث اس کے ایک پر اور کھڑکی کو نقصان پہنچا۔ طیارے نے فوری طور پر فلاڈیلفیا میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ طیارے کا انجن پھٹ جانے کے باعث ایک مسافر خاتون ہلاک جبکہ 7 مسافر زخمی ہوگئے۔نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ این ٹی ایس بی کا کہنا ہے کہ وہ ’انجن کے خراب‘ ہونے کے نتیجے میں ایک ہلاکت کے بارے میں آگاہ ہیں، طیارے میں نصب ’سی ایف ایم 56‘ انجن بڑے پیمانے پر کمرشل جہازوں میں استعمال ہو رہا ہے۔فلاڈیلفیا کے فائر کمشنر ایڈم تھیل نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ معمول زخمی ہونے والے سات مسافروں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی لیکن انھیں ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔انھوں نے کہا ہے کہ مسافروں اور عملے نے مشکل ترین حالات میں بہت اعلیٰ کام کیا جبکہ لینڈ کرنے پر آگ بجھانے والے عملے نے جہاز کے انجن سے رسنے والے تیل اور آگ پر قابو پایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *