چوکی انچارج عالم چوک رانا سرور نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون شروع کردیا

لدھیوالہ وڑائچ (چوہدری یاسین مہر سے)تھانہ اروپ کی چوکی عالم چوک میں تعینات ہونے والے چوکی انچارج رانا سرور نے جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلا ف گھیرا تنگ کردیااور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے چوکی انچارج رانا سرور نے نمائندہ روزنامہ کلک چوہدری محمد یاسین مہر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کتنے ہی طاقتور کیوں نہ ہوں مگر قانون کے شکنجہ سے نہیں بچ سکتے ہر علاقہ کو جرائم سے پاک کر کے دم لونگا پولیس کے اہلکار گشت کے نظام کو بہتر طریقے سے ادا کر رہے ہیں اور میں اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری سے سر انجام دے رہا ہوں میرے دروازے چوبیس گھنٹے سائلین کے کھلے ہیں نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت دے کر تباہ کرنیوالے بہت جلد قانون کے شکنجے میں ہونگے منشیات ایک بہت بری لعنت ہے ہم نے نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچانا ہے یہ ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہے منشیات ہمارے معاشرے کو گھن کی طرح کھا رہی ہے جس کی وجہ سے ہماری نوجوان نسل تباہ برباد ہو رہی ہے منشیات فروش نئی نسل کے قاتل ہیں انہیں کسی قسم کی رعائیت نہیں ملے گی شہریوں کی مال و جان کی حفاظت کرنا بھی میرا فرض ہے مگر جو ان منشیات فروشوں کے سہولت کار ہیں ان کیخلاف بھی بھرپور کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ پولیس کے نوجوان کسی کو بھی معاشرہ خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے اور ہر علاقہ سے منشیات جیسی لعنت کو ختم کرنے کے لئے عالم چوک چوکی کی پولیس کو چوکس اور منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا ہے تاکہ ہر علاقہ سے منشیاف فروشی کا جڑ سے خاتمہ کیا جاسکے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *