پاکستان یونیسف ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب

کامیابی عالمی برادری کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے، اقوام متحدہ سے مل کر فلاحی کام جاری رکھیں گے: ملیحہ لودھی
نیویارک: (وائس نیوز) پاکستان یونیسف ایگزیکٹو بورڈ اور غیرسرکاری تنظیموں کی کمیٹی کا رکن منتخب ہو گیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کہتی ہیں کہ یہ انتخاب اعزاز ہے، اقوام متحدہ سےمل کر دنیا بھر کے لیے فلاحی کام جاری رکھیں گے۔اقوام متحدہ این جی او کمیٹی میں رکنیت کے لیے پاکستان کے مدمقابل پانچ ممالک تھے، پاکستان نے 54 رکنی کمیٹی میں 43 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان یونیسف بورڈ کا بھی رکن منتخب ہوگیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اپنے پیغام میں انتخاب پرمسرت کا اظہارکیا۔ ان کا کہنا تھا کامیابی عالمی برادری کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *