نیب نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا

لاہور (نادر حسین قادری سے ) نیب آج آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم اسکینڈل میں گرفتار لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ ،نجی کمپنی کے مالک شاہد شفیق اور دیگر2 ملزمان کو مزید جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے عدالت میں پیش کردیا۔تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت جج سید نجم الحسن کریں گے۔ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر مزید ریمانڈ لینے کے لیے عدالت میں پیش کیا۔تفتیشی نیب افسر کے مطابق سابق ایل ڈی اے ڈی جی احد چیمہ نے فراڈ کیا ہے اور اختیارات کا نا جائز فائدہ اٹھایا ہے۔تفتیشی نیب افسر نے کہا کے شاہد شفیق نے جعلی دستاویزات سے کنٹریکٹ حاصل کیے ہیں ۔دیگر ملزمان نے بھی آشیانہ ہاﺅسنگ اسکیم میں بے ضابطگیاں کی ہیں۔نیب آج ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے عدالت سے استدعا کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *