ایون فیلڈ ریفرنس: نواز شریف، مریم نواز، محمد صفدر احتساب عدالت پیش

اسلام آباد: (بیورو چیف پنجاب میاں عمران ندیم سے) ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔ سینیٹر پرویز رشید، مشاہد حسین، محمود خان اچکزائی اوردیگر لیگی رہنما بھی احتساب عدالت میں موجود ہیں۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہیں ۔ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل امجد پرویز کی استغاثہ کے گواہ سربراہ جے آئی ٹی واجد ضیاء پر جرح جاری ہے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے وقت سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔یاد رہے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے 10 روز بعد واجد ضیاء پر جرح مکمل کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *