ٹوبہ ٹیک سنگھ۔قبضہ مافیا کا راج پولیس نے سول کورٹ کے حکم کی دھجیاں اڑا دی ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔(بیورو چیف پنجاب میاں محمد عمران ندیم سے)امروز دوپہر تقریباً سوا تین بجے نثار احمد وغیرہ نے شورکوٹ روڈ نزد 296 پھاٹک کے قریب شہزاد کولنگ سنٹر پر غیر قانونی طور پر زبردستی سینہ زوری خلاف قانون قبضہ کر لیا۔جبکہ مالک دوکان حسن رضا کا کہنا ہے کہ مالک دوکان حسن رضا نے سول کورٹ سے حکم امتناعی بھی حاصل کر رکھا تھا۔اس کے باوجود نثار احمد وغیرہ مسلح اسلحہ آئے اور مالک دوکان حسن رضا کو مارنا شروع کر دیا۔اور مالک دوکان حسن رضا نے 15 پر پولیس کو کال کی جس پر مقامی پولیس تھانہ سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ موقع پر پہنچ گئی اور خود پاس کھڑے ہو کر سارا سامان باہر پیھنکوایا۔چونکہ نثار وغیرہ بااثر اور قبضہ گروپ افراد ہیں۔مالک دوکان حسن رضا کا اعلیٰ احکام چیف جسٹس آف پاکستان وزیر اعلیٰ پنجاب RPO فیصل آباد اور DPO ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فوری نوٹس کا مطالبہ ۔کہ نثار احمد وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *