لودھراں۔ ڈیرہ جنڈ میں بیل 90فٹ گہرے کنویں میں گرگیا 2گھنٹے کے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد بیل کو زندہ نکال لیا گیا۔

لودھراں(بیورو چیف پنجاب میاں محمد عمران ندیم سے)۔ ڈیرہ جنڈ میں بیل 90فٹ گہرے کنویں میں گرگیا 2گھنٹے کے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد بیل کو زندہ نکال لیا گیا۔ لودھراں تفصیل کے مطابق موضع ڈیرہ جنڈ میں خدایار نامی شخص کا بیل 90فٹ گہرے کنویں میں گرگیااطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیم بروقت موقع پر پہنچ گئی ۔انسیڈنٹ کمانڈر عابد محمود بھٹہ کی قیادت میں ریسکیو 1122کے جوانوں جن میں محمد زبیر ،محمد فہیم ،نعیم اکبر،محمد فیاض،رضوان شاہ اور محمد شکیل نے 2گھنٹے کے مسلسل ریسکیو آپریشن کے بعد بیل کو زندہ حالت میں نکال کر مالک محمد عاشق کے حوالے کردیا ۔اہل علاقہ نے ریسکیو 1122کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور ٹیم کو شاباش دی۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *