فیصل آباد بوڑھے باپ نے غیرت کے نام پربیٹی کومارکرخود تھانے جاکرگرفتاری دیدی

فیصل آباد(رانا مجاہد سے)یوسف آباد میں بوڑھے باپ نے غیرت کے نام پر شادی شدہ بیٹی کو پھندا دے کر قتل کر دیا اورخود تھانے جا کر گرفتاری دے دی۔
بتایاگیاہے کہ مدینہ ٹاون کے علاقہ محلہ یوسف آباد کے ساٹھ سالہ صدیق کی بیٹی چالیس سالہ کنیز شکیلہ اپنے خاوند سے ناراض ہو کر والدین کے گھر میں مقیم تھی، اس دوران کنیز نے مبینہ طور پر غیر مردوں کے ساتھ تعلقات قائم کر لئے ، بیٹی کی سرگرمیوں سے تنگ آ کر بوڑھے باپ نے منگل کی شام اپنی بیٹی کو پھندا دے کر مار ڈالا اورتھانہ مدینہ ٹاون جا کر خود ہی گرفتاری دے دی ،مقتولہ کنیز شکیلہ ایک بیٹے کی ماں تھی۔ پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے الائیڈ ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *