کامن ویلتھ گیمز: پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاکی میچ دو، دو گولز سے برابر

سڈنی: (وائس نیوز ) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے بھارت کے خلاف بہترین پرفارمنس دکھائی، آخری سیکنڈز میں پنلٹی کارنر پر گول کر کے ہاری ہوئی بازی پلٹ دی۔کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا، قومی ٹیم نے کھیل کا کمزور آغاز کیا لیکن پھر آخری ہاف میں جانداری واپسی کی۔ پہلے دو کوارٹرز میں بھارت نے دو گول کر دیئے، تیسرے کوارٹر میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا۔ عرفان جونیئر نے پہلا گول کر کے بھارتی برتری دو ایک کر دی۔آخری کوارٹر کے آخری سیکنڈز میں سنسنی مزید بڑھی جب پنلٹی کارنر پر علی مبشر کے زبردست گول نے مقابلہ دو دو گولز سے برابر کر دیا۔ بہترین پرفارمنس پر بھارتی منہ دیکھتے رہ گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *