چودھری نثار کی طبیعت ناساز

راولپنڈی: (بیورو چیف پنجاب میاں محمد عمران ندیم سے) مسلم لیگ نون کے ناراض رہنماء و سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کے ناراض رہنماء چودھری نثار کی طبیعت ناساز ہے اور انہیں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ کا ایم آئی آر ہورہا ہے۔ خیال رہے کہ چودھری نثار کافی عرصے سے کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *