لاہور میں ایک گھر میں آتشزدگی کا واقعہ،7افراد جھلس گئے

لاہور(نادر حسین قادری سے )لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ایک مکان میں آتشزدگی کے واقعے میں 7افرادجھلس گئے جن میں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق لاہور میں کوٹ لکھپت کے علاقے چندرائے وڈ پر گھر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں سات افرادجھلس گئے۔اس واقعے میں جھلسنے والے تمام افراد کوجناح ہسپتال منتقل کر ددیا گیا ہے جن میں دو کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گھر میں آگ بجلی کی مین تارگرنےکی وجہ سے لگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *