چنکارہ ہرن شکار کیس میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان گرفتار

بالی ووڈ اداکار پر فلم ” ہم ساتھ ساتھ ہیں ” کی شوٹنگ کے دوران ہرن کے شکار کا الزام عائد کیا گیا تھا
ممبئی: ( وائس نیوز) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو چنکارہ ہرن شکار کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔ پولیس نے سلمان خان کو گرفتار کر لیا۔ اداکار سلمان خان اور دیگر سات اداکاروں پر چنکارہ ہرن کے شکار کا الزام لگایا گیا تھا جس کی پاداش میں سلمان خان اور ان کے ساتھی اداکاروں پر مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔سلمان خان پر یہ مقدمہ اس وقت دائر کیا گیا تھا جب وہ 2005 ء میں اپنی فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹنگ کے سلسلے میں جودھ پور میں تھے۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں ںے اپنے سٹاف کے ساتھ مل کر نایاب نسل کے چنکارہ ہرن کا شکار کیا تھا۔ سلمان خان نے اس الزام کی تردید کی تھی۔ سلمان خان کے ساتھ اس مقدمے میں تبو ، نیلم ، سیف علی خان ، سونالی باندرے کو بھی شریک مجرم قرار دیا گیا تھا۔ اداکار کو پانچ سال قید کے علاوہ دس ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *