قندوز مدرسے پر حملہ افسوس ناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (چیف رپورٹر پنجاب سید خلیل الرحمن شاہ سے)قندوز مدرسے پر حملہ افسوس ناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ حافظِ قرآن معصوم طلبا کے والدین کا دکھ اپنے دِلوں میں محسوس کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سینئر قانون دان اور سیاسی و سماجی رہنما سابق ممبر ضلع کونسل جناب حافظ میاں عبدالباسط ایڈووکیٹ صاحب نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مدرسے پر حملہ بزدلی ہے اور مسلم ُامہ کی خاموشی پر افسوس ہے۔ استعماری طاقتیں ظلم و بربریت کی انتہا کو پہنچ گئی ہیں۔ کہاں ہیں انسانیت کے علمبردار اور بچوں کے حقوق کی محافظ تنظیمیں کیا قرآن حفظ کرنے والے بچوں کے کوئ حقوق نہیں ہیں۔ امن کے نام پر فساد پھیلا نے والوں کو یہ ظلم کیوں نظر نہیں آتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سفارتی سطح پر اس ظلم کے خلاف آواز اُٹھائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *