بیت المقدس کی یہودی کالونیوں میں 1045 مکانات کی تعمیر جاری

مقبوضہ بیت المقدس(اے این این) مقبوضہ بیت المقدس میں قا ئم یہودی کالونیوں میں1045 مکانات کی تعمیر کاکام جاری ہے۔ یہ مکانات ایک ایسے وقت میں تعمیر کیے جا رہے ہیں جب حال ہی میں اسرائیل کی مقامی تعمیراتی کمیٹی نے بیت المقدس میں قائم گیلو یہودی کالونی میں 3000 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔عبرانی زبان میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا ہے کہ تعمیراتی کمپنی زرفتی شمعون نے بسغات زئیو یہودی کالونی میں4 کثیرال منزلہ پلازوں کی تعمیر شروع کی ہے، ان پلازون میں 92 رہائشی فلیٹ شامل ہیں،یہ پلازے6 سے 8 منزلہ تعمیر کیے جا رہے ہیں۔کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر آوی زرفتی نے بتایا کہ شاہراہ 90 اور ریلوے لائن قریب مزید 300 مکانات کی جلد تعمیر شروع کی جائے گی۔ایک دوسری تعمیراتی کمپنی ع اھارون نے گذشتہ ہفتے بسغات زئیو میں البارک پروجیکٹ کا آغاز کیا، اس منصوبے میں 65 گھروں کی تعمیر شامل ہے۔ اس کے علاوہ پبلک پارک، تجارتی مراکز اور ٹرام کا منصوبہ شامل ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کی ازوریم نامی کمپنی نے موشے عیلیت یہودی کالونی میں 221 مکانات کی تعمیر جاری رکھی ہوئی ہے۔ پہلے مرحلے میں وہاں پر 91 مکانات کی تعمیر کی گئی ہے۔اس منصوبے کے تحت 55 دونم پر ایک سیاحتی مرکز اور 16 دونم پر دیگر تعمیراتی منصوبے شروع کیے جائیں گے جن پر7 ملین شیکل کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ڈونہ تعمیراتی فرم نے ڈونہ گیلو میں 113 مکانات کی تعمیرجاری رکھی ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *