ضلع منڈی بہاﺅالدین میں عام انتخابات کے لئے 31ڈسپلے سنٹرز اور اعتراضات اتھارٹیز نے اپنے قیام کے بعد کام شروع کر دیا ہے‘

منڈی بہاﺅالدین(رانا محمد نعیم ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر منڈی بہاﺅالدین سید شہزاد بشیر نے کہا ہے کہ ضلع منڈی بہاﺅالدین میں عام انتخابات کے لئے 31ڈسپلے سنٹرز اور اعتراضات اتھارٹیز نے اپنے قیام کے بعد کام شروع کر دیا ہے۔ ان ڈسپلے سنٹرز پر عوام الناس کی آگاہی کیلئے انتخابی فہرستیں بھی آویزاں کر دی گئی ہیں۔ جہاں ووٹ کے اندراج اور اخراج کے بارے میں اعتراضات کی صورت میں ان سنٹروں سے لسٹیں چیک کر کے درخواستیں سنٹرز میں موجود سٹاف کو دی جا سکیں گی جبکہ اتھارٹیز کے رو برو اپیلیں بھی دائر کی جا سکیں گی۔یہ ڈسپلے سنٹرز سرکاری سکولوں و سرکاری دفاتر میں قائم کئے گئے ہیں جہاں عوام الناس اپنے ووٹ کا ندراج منتقلی و تصحیح اور کسی نام پر اعتراض آسانی سے اپنے قریبی سنٹروں میں 24اپریل تک کر سکیں گے۔ یہ ڈسپلے سنٹرز ایک ماہ تک کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلع منڈی بہاﺅالدین میں یہ ڈسپلے سنٹرز تحصیل منڈی بہاﺅالدین میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر منڈی بہاﺅالدین، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کٹھیالہ شیخاں، گورنمنٹ ہائی سکول میانوال رانجھا، گورنمنٹ ہائی سکول چھموں ، گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سوہاوہ بولانی، گورنمنٹ ہائی سکول مانگٹ، گورنمنٹ ہائیر سکینڈری ڈھوک کاسب، گورنمنٹ ہائی سکول چیلیانوالہ، دفتر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز 2منڈی بہاﺅالدین، گورنمنٹ ہائی سکول چک بساوا، گورنمنٹ سرسید ہائی سکول منڈی، گورنمنٹ ہائی سکول واسو اور ملکوال تحصیل کیلئے گورنمنٹ ہائی سکول ریلوے کالونی ملکوال، گورنمنٹ ہائی سکول ہریا، گورنمنٹ رفیع السلام ہائی سکول ملکوال، گورنمنٹ ہائی سکول گوجرہ، گورنمنٹ ہائی سکول بوسال، گورنمنٹ ہائی سکول میانہ گوندل، گورنمنٹ ہائی سکول بار موسیٰ اورتحصیل پھالیہ کیلئے گورنمنٹ ہائی سکول پھالیہ قیمہ، گورنمنٹ ہائی سکول لیدھر، گورنمنٹ ہائی سکول گھنیاں، گورنمنٹ ہائی سکول سلیماں، گورنمنٹ ہائی سکول پاہڑیانوالی، گورنمنٹ ہا ئی سکول ہیلاں، گورنمنٹ ہائی سکول جوکالیاں، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بھاگٹ، گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول قادرآباد، گورنمنٹ ہائی سکول سیدا، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک شہباز اور گورنمنٹ ہائی سکول بھیرووال قائم کئے گئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *