سیالکوٹ ، سب انسپکٹر نے معصوم بچی پر تشددکی ویڈیو بنانے والے شخص کا بازو توڑ دیا

سیالکوٹ ( بیورو چیف مہر علی سے) سیالکوٹ میں دھیرا سندھا میں قانون کے رکھوالے نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں ۔ غصے سے آگ بگولے سب انسپکٹر نے معصوم بچی پر تشددکی کی فوٹیج بنانے والے یٰسین نامی شخص پر ٹوٹ پڑا ۔ اٹھا کر تھانہ صدر لایا اور تشدد کر کے اس کا بازو توڑ ڈالا ۔
یٰسین میڈیکل کی درخواست دینے تھانے پہنچا تو پیٹی بھائیوں نے اس کی درخواست لینے سے بھی انکار کر دیا جس پر متاثرہ شخص نے علاقہ مجسٹریٹ کے احکامات سے سول اسپتال سے میڈیکل کرایا ۔ وائس نیوز کیمطابق معاملے کو منظرعام پر لایا تو ڈی پی او سیالکوٹ پھر سے حرکت میں آگئے ۔ شہری کا بازو توڑنے کے واقعہ کی تحقیقات کے بعد قانون شکن سب انسپکٹر کو نوکری سے برخاست کر دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *