نشتر کالونی میں بیٹے کی فائرنگ سے ماں ،سوتیلا باپ جاں بحق ، ملزم فرار

لاہور ( این این آئی) کاہنہ کے علاقے نشتر کالونی میں بیٹے کی فائرنگ سے ماں اور سوتیلا باپ جاں بحق ہوگئے، واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو گیا ،لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں قتل کی گئی مسرت نے 15 سال قبل پہلے شوہر سے طلاق لیکر نشتر کالونی کے رہائشی خالد سے شادی کرلی تھی۔ مسرت کے پہلے شوہر سے 3 بیٹے ہیں جو کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔گزشتہ روز صمد کراچی سے ماں سے ملنے کے لئے نشتر کالونی آیا، رات کھانا کھا کر گھر میں سب سو گئے تو 3 بجے کے قریب ملزم صمد نے فائرنگ کر کے ماں مسرت اور خالد کو قتل کردیا۔واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس نے لاشیں جناح ہسپتال منتقل کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔پولیس کا کہنا کہ ملزم صمد ماں کی دوسری شادی سے نا خوش تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *