محترمہ حمیدہ وحیدالدین صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب نے یونین کونسل مونگ کا دورہ

منڈی بہائوالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر رانا محمد نعیم سے)محترمہ حمیدہ وحیدالدین صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب نے یونین کونسل مونگ کا دورہ کیا اس موقع پر مونگ سے تعلق رکھنے والے بھائیوں نے محترمہ کا بھر پور استقبال کیا ۔کارنر میٹنگ کا انعقاد ڈاکٹر نذیر احمد چیئرمین یونین کونسل مونگ کی رہائش گاہ پر ہوا۔ میٹنگ میں راجہ مظہر حیات وائس چیئرمین یونین کونسل مونگ، نادر خان مٹھائی والے، خان اصغر بھون، ظفر جھمٹ کونسلرسمیت مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے بھائی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔چیئرمین ڈاکٹر نذیر نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم محترمہ کے حلقہ میں شامل ہوئے ہیں ہم محترمہ کی شخصیت اور ان کے ترقیاتی کاموں سے کی وجہ سے2018کے الیکشن میں محترمہ کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔انشاء اللہ 2018کے الیکشن میں محترمہ بہت بڑی لیڈ سے کامیاب ہونگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *