قصور کے بعد ظفروال کی ننھی زینب درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی۔نواحی گاؤں سورج چک میں چھ سالہ زینب کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا

چونڈہ (عصمت اللہ بٹ سے)قصور کے بعد ظفروال کی ننھی زینب درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی۔نواحی گاؤں سورج چک میں چھ سالہ زینب کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق:تحصیل ظفروال کے تھانہ لیسر کلاں کے نواحی گاؤں سورج چک میں چھ سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا گیا محنت کش راشد علی کی چھ سالہ بیٹی زینب گذشتہ شام ہمسائیوں کے گھر پلاس دینے گئی جس کے بعد وہ گھر نہ پہنچی اہلخانہ رات بھر اسے تلاش کرتے رہے مگر کہیں بھی نہ ملنے کی صورت میں اہل دیہہ نے شک کی بنیاد پر ہمسایہ اقبال کے گھر کی تلاشی لی گھر کی تلاشی کے دوران کمرے میں کپڑوں والی پیٹی میں زینبسے زیادتی کرنے کے بعد گلہ دبا کردیا اور لاش کو کپڑوں والی پیٹی میں چھپایا گیا تھا گاؤں کے لوگوں نے پولیس کی موجودگی میں بچی کی برہنہ حالت میں لاش کو برآمد کر لیا پولیس نے گھر میں موجود دو بھائیوں یاسر علی قیصر علی سمیت گھر کی تین عورتوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ گھر کا سربراہ اقبال عرف جبرو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے پولیس نے ننھی کلی کی لاش کو اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر بھیج دیا ہے ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے بعد چھ سالہ زینب کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے اور ملزمان کے نمونے لے کر لاہور ریفر ر کر دیا گیا ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران کشور نے کہا کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوسکے اس واقع سے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے اور گاؤں میں بھی قیامت جیسا سماں ہے ہر آنکھ اشکبار ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *