سیالکوٹ شہباز شریف فلائی اوور کا تعمیراتی کام 31مارچ تک مکمل کرنے کیلئے آج 13مارچ سے سبلائم چوک (چائنہ چوک ) کو ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند کردیا

سیالکوٹ (بیورو چیف مہر علی سے )شہباز شریف فلائی اوور کا تعمیراتی کام 31مارچ تک مکمل کرنے کیلئے آج 13مارچ سے سبلائم چوک (چائنہ چوک ) کو ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند کردیا جائے گا جبکہ وزیر آباد، ہیڈ مرالہ اور ڈسکہ کو آنے والی ٹریفک کیلئے متبادل ٹریفک پلان تشکیل دے دیا گیا ہے جسکے نقشہ جات بینرز اور فلیکسوں کے ذریعے شھر بھر کے مختلف چوراہوں میں آویزاں کر دیئے گئے ہیں تا کہ عوام اپنی منزل مقصود تک پہنچنے کیلئے متبادل راستوں کا صحیح استعمال کر سکیں جبکہ ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن سے بھی مزید تفصیلات جاننے کیلئے یہ نمبر ڈائل کریں 1915۔ ۔ ۔اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تا کہ لوگ پریشانی سے بچ سکیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *