جامعہ نعیمیہ میں نواز شریف پر جوتا پھینک دیا گیاسابق وزیر اعظم سیمینار میں شرکت کیلئے جامعہ نعیمیہ گئے تھے ، جوتا پھینکنے والے کو حراست میں لے لیا گیا

لاہور (سٹی بیورو چیف محمد کاشف سے) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پر تقریب کے دوران جوتے سے حملہ کر دیا گیا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف جامعہ نعیمیہ میں ایک تقریب میں شرکت کیلئے گئے تھے۔ اسی دوران جب وہ خطاب کیلئے ڈائس پر پہنچے تو اس دوران ہال میں موجود شخص نے ان پر جوتا اچھال دیا۔ جوتے سے حملہ ہوتے ہی ہال میں بھگدڑ مچ گئی اور حملہ کرنے والے کو حراست میں لے لیا گیا ۔ جوتے سے حملہ ہوتے ہی سکیورٹی اہلکاروں نے ڈائس کو گھیرے میں لے لیا اور جوتا پھینکنے والے شخص کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ہال سے باہر لے گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *