ٹوبہ ٹیک سنگھ حکومت پنجاب صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کر رہی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (چیف رپورٹر پنجاب سید خلیل الرحمن شاہ سے)حکومت پنجاب صحت ہےکے شعبہ میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے اور مریضوں کو جدید و معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کےلئے ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ مختلف نئے شعبے بھی قائم کئے جا رہے ہیں۔ یہ بات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے MS نیاز احمد نے ہمراہ ایڈمن حمیرا مجید اور DMS ڈاکٹر شاہ نواز کے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ کے تعمیراتی و ترقیاتی کے جاری کاموں کو احسن طریقے سے نبھانے پر حمیرا مجید ایڈمن کو مبارکباد دی اور مزید کہا کہ ہسپتال کو مریضوں کےلئے مزید با سہولت بنایا جا رہا ہے لہٰذا نئے شعبے جلد فنکشنل ہوں جائیں گے. اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر مریضوں کو مہنگی سے مہنگی ادویات بھی ہسپتال سے مفت فراہم کی جارہی ہیں جبکہ انہیں مختلف ٹیسٹ کی سہولت کےلئے جدید طبی مشینری بھی ہمہ وقت فعال ہے۔ اس دوران ایڈمن حمیرا مجید کا کہنا ہے کہ انتظامی امور پر گہری نظر رکھیےہوئے ہے اور ہسپتال سے رجوع کرنے والا کوئی مریض علاج معالجہ کے بغیر نہیں جا رہا. جبکہ MS نیاز احمد ایڈمن حمیرا مجید کی کارکردگی سے مطمئن نظر آئے.میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے تمام شعبے فنکشنل ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر 2000 سے 2500 مریضوں کو چیک کیا جا رہاہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *